ستاروں کی پریڈ دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں، چوبیس جون کو آسمان پر ہوگا منفرد نظارہ، پانچ سیارے ایک ہی قطار میں نظر آئیں گے-
آسمان پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل سورج سے اپنے فاصلے کے اعتبار سے ایک سیدھ میں ہوں گے-
ماہرین کا کہنا ہے کہ ستاروں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو سورج نکلنے سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے مشرق کی جانب آسمان کو دیکھنا ہوگا۔
فلکیات کا علم رکھنے والوںکے مطابق پچھلی بار یہ پانچ سیارے 2004 میں اسی ایک سیدھ میں آئے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ سیاروں کو ایک سیدھ میں دیکھنے کی بہترین تاریخ 24 جون ہو جب کہ ہلال کی شکل کا چاند زہرہ اور مریخ کے درمیان نمایاں ہو گا اور سورج سے ان پہلے پانچ سیاروں کے جلو میں زمین کے متبادل کے طور پر دکھائی دے گا۔