روس کی جانب سے یوکرین پر حملے میں‌137 افراد ہلاک سیکٹروں‌زخمی

UKRAINE UNDER ATTACK

یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ روسی حملے میں 137 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ کر لیا ہے جس کی یوکرین نے بھی تصدیق کر دی۔ روسی فوج بیلا روس کے راستے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہو گئی۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین کے چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ محفوظ ہیں اور چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:روسی صدر پیوٹن نے اپنے اعلان میں کیا کہا؟؟

گزشتہ روز روس کے حملے کے بعد یوکرین کے کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھےتھے۔ روسی فوجی یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ گئے تھی اور انہوں نے یوکرینی ائیربیس پر قبضہ بھی کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرینی فضائی دفاع کا نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ یوکرین نے روسی طیارے اور ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

یوکرینی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملوں میں8 شہری، چالیس یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے، پچاس روسی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب روس نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *