مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

JUNAID SAFDAR WALIMA

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزاے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ گزشتہ شب جاتی امرا میں منعقد کی گئی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ پر جاتی امرا کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا. دعوت ولیمہ میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت خاندان کے قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

جاتی امرا میں منعقدہ ولیمے کی پُروقار تقریب میں مریم نواز کو گہرے نیلے رنگ کے خوبصورت جوڑے میں دیکھا گیا۔

دلہے نے اپنے اس بڑے دن کے لیے براؤن شیروانی اور دلہن نے ہلکے ہرے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔


شریف خاندان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *