پیٹرولیم مصنوعات 10 روپے تک مہنگی ہونے کا اعلان آج متوقع

PETROL PRICES HIGH

اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیج دی۔ جس میں پیٹرول 5روپے 90پیسے اور ڈیزل 10روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔ جس کا اعلان آج جمعہ کو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 5روپے 90پیسے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایک ہفتے میں‌ ملک میں‌مزید مہنگائی، برائلر مرغی، پیاز، لہسن اور انڈے مہنگے ہوگئے

اس کے علاوہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر پونے 10روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں حتمی ردوبدل وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *