کرکٹر اظہر علی کے 76سالہ والد نے شیخوپورہ میں ہونےوالی میراتھون میں گولڈمیڈل جیت لیا

MUHAMMAD RAFIQUE WINNER

کرکٹر اظہر علی کے 76سالہ والد دوڑ میں سب سے آگے۔ شیخوپورہ میں ہونےوالی میراتھون میں گولڈمیڈل جیت لیا۔ اظہرعلی نے کہا، مجھے آپ کا بیٹا ہونےپر فخر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کے والد نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چھہتر سال کی عمر میں بھی تندرست اور توانا محمد رفیق نے شیخوپورہ میں سب پر سبقت حاصل کرلی۔ اس عمر میں بھی ان کی صحت اور اسپورٹس سے ان کی لگن انہیں سب پر نمایاں کررہی ہے۔ اس گھرانے میں اسپورٹس مین شپ کتنی ہے۔ اس بات کا ثبوت محمد اظہر کے والد نے چھہتر سال کی عمر میں دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ کی شان انعام بٹ پہلوان نے ورلڈ بیچ ریسلنگ اپنے نام کرلی

محمد رفیق نے شیخوپورہ میں ہونے والی اکیس کلو میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

بیٹے نے والد محمد رفیق کی شاندار کامیابی پر ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انہیں اپنے والد کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔

اظہر علی کے والد محمد رفیق لاہور میں بچوں کو کھیل کے میدانوں سے جوڑے رکھنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔اس سے پہلے وہ پاکستان اور دبئی میراتھن میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے شائقین کے لیے بڑا دھچکا، غیرملکی شریک نہیں‌ہوں‌گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *