عالمی برادری افغان عوام کی خوشحالی کے لیے مزید کردار ادا کرے، وزیراعظم عمران خان

UN SEC GEN PM IMRAN KHAN NAYAUJALA1

وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا- دوںوں رہنماوں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: افغان فورسز لڑنا نہیں‌چاہتیں‌تو امریکہ اس میں‌کچھ نہیں‌کرسکتا، جوبائیڈن

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں 40 سال سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کا موقع ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرشروع کئے جانے والے مشن میں بھرپور تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان بارڈر باب دوستی کھول دیا گیا، دو طرفہ ٹریڈ بھی بحال

وزیراعظم نے افغانستان میں امن ، استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغان عوام کی خوشحالی کے لیے مزید کردار ادا کرے۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں انسانی صورتحال پر بھی خصوصی طور پر بات کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *