کورونا کے پنجاب میں‌وار تیز، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں‌لاک ڈاون لگ گیا

corona lock down

کورونا کے وار اب پنجاب میں بھی تیز ہونے لگے۔ پنجاب کے گیارہ اضلاع میں میں پندرہ ستمبر تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی شہریوں کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

نوٹی فیکیشن کے مطابق لاہور، راول پنڈی سمیت 11 اضلاع میں ان ڈور ڈائننگ بند رہے گی۔ آوٹ ڈور ڈائننگ کورونا ایس او پیز کے ساتھ رات 10 بجے تک ہوگی۔ ان ڈور فنکشنز بھی نہیں ہوں گے۔ آوٹ ڈور فنکشنز ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: خوبرو اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پنجاب کی جانب سے نوٹی فیکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد تک سواروں کے ساتھ چلے گی، تمام واٹر اسپورٹس اور سوئمنگ پولز بند رہیں گے۔ پبلک پارکس ایس او پیز کے ساتھ کُھل سکتے ہیں۔ جم خانہ جات میں ویکسینیٹڈ لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *