کابل سے سفارتی عملے کے انخلاء کے لیے امریکہ کا تین ہزارفوجی بھیجنے کا اعلان

USA TROOPS IN AFGHANISTAN

امریکا نے کابل سے اپنےسفارتی عملے کے انخلاء کے لیے تین ہزارفوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے فوجی بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیےہیں۔

امریکی فوجیوں کو کابل کے ایئرپورٹ پر بھیجا جائے گا.جو امریکی شہریوں اور سفارتی عملہ کے محفوظ انخلا کو یقینی بنائیں گے.امریکا نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو جلد کابل چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ،فوجی اہلکار برطانوی شہریوں کے انخلاء میں بھی مدد کریں گے-

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں‌ طالبان حملوں‌میں‌تیزی، طالبان کا درجنوں‌علاقوں‌پر قبضہ

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کابل میں موجود سفارت خانے کی جگہ تبدیل کرنے کی تردید کردی- کہا کابل میں سفارت خانہ موجودہ جگہ پر ہی کام کرتا رہے گا- فوجی اہلکار 24 سے 48 گھنٹے میں کابل ایئر پورٹ پہنچ جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ 3 ہزارفوجی بھیجنے سے 31 اگست کے انخلاء کے فیصلے پر اثر نہیں پڑے گا۔

مزید پڑھیں: یونان اورالجزائرمیں آگ شدت اختیار کرگئی، فوجیوں سمیت 65 ہلاک،ہزاروں گھرتباہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *