یونان اورالجزائرمیں آگ شدت اختیار کرگئی، فوجیوں سمیت 65 ہلاک،ہزاروں گھرتباہ

GREECE FIRE

یونان اورالجزائرمیں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی ہے. خوفناک آگ نے فوجیوں سمیت 65 افراد کی جانیں‌لے لی ہیں. شدید آگ کے باعث ہزاروں گھرتباہ ہوگئے ہیں.

یونان میں 6 سو سے زائد مقامات پر لگی آگ نے تباہی مچادی۔یونانی شہریوں نے خوفناک آگ کو ہارر فلم سے مشابہ قرار دے دیا۔آگ سے سب سے زیدہ متاثر ایوا جزیرہ ہوا ہے. جہاں کے رہائشیوں کو محفوط مقام پر پہنچا دیا گیا۔یونانی وزیراعظم نے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو چیلنج قرار دیا ہے۔

بےقابو آگ اب تک ایک ہزار سے زائد گھروں کو تباہ کرچکی ہے۔دوسری جانب ترک وزیر زراعت کے مطابق ترکی 2 فائر فائٹنگ طیارے یونان بھیجنے کا ارادہ ظاہرہ کیا ہے۔ترکی میں بھی 2 ہفتوں سے جاری آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا
دوسری جانب الجزائر کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں 28 فوجیوں اور37 شہریوں سمیت کل 65 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی ایس کے مطابق ملک کے 18 صوبوں میں 71 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ تیزی وزو میں 22، شمال مشرقی ساحلی پٹی کے صوبوں بیجایا اور تاریف میں 13 اور صوبہ جیجل میں 11 مقامات پر لگی آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ الجزائر کی فوج بھی آگ بجھانے کی کاروائیوں میں شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *