کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا

602e6be53a7b3

سومعروف پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش کے ٹو کے بوٹل نیک سے 300 میٹر نیچے سے مل گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو بیس کیمپ کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں اور یہ علی سدپارہ اور آئس لینڈ کے جان سنوری کی ہوسکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں لاشیں ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر تھیں، لاشوں کی شناخت جاری ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشابروم ٹریک اینڈٹوررزکمپنی انتظامیہ نے 2لاشیں ملنے کی تصدیق کردی۔

رواں سال فروری میں علی سدپارہ اپنے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت 2 غیر ملکی کوۂ پیماؤں کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 سر کرنے کے لیے نکلے تھے۔ وہ اس چوٹی کو موسم سرما میں سر کرنے کا ریکارڈ بنانا چاہتے تھے۔

محمد علی سدپارہ بھی پاکستان کے لیے اس اعزاز کو حاصل کرنا چاہتے تھے لہٰذا وہ خراب موسم کے باوجود اپنے مشن پر کاربند رہے۔ بعد ازاں ان کا اور دیگر کوہ پیماؤں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیم کئی روز تک انہیں تلاش کرتی رہی لیکن ناکام رہی جس کے بعد ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *