عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے، تیاریاں مکمل

makkah during pandemic

عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے۔ سعودی عرب میں حج کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ سعودی حکام کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے لئے عازمین حج کے قافلے استقبالیہ پوائنٹس پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں.

عازمین حج کے لیے خصوصی بس سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ پیدل حج کرنے والوں کےلیے خصوصی ٹریک بنایا گیا ہے۔

حج کا رکنِ اعظم ’وقوفِ عرفہ‘ پیر کو ادا کیا جائے گا۔ اس سال سعودی عرب میں مقیم ساٹھ ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

حج و عمرہ قومی کمیٹی کے مطابق منی میں حاجیوں کو ٹھہرانے کے لیے چھ ٹاورز اور 70 کیمپوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ منیٰ ٹاورز میں منفرد پیکیج کے لیے 4.37 مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے. جبکہ اکانومی پیکیج میں چار میٹرکی جگہ دی جائے گی۔ اس کے عازمین حج کے طعام کے لیے الگ سے مقام مقرر ہو گا۔

منیٰ کے خیموں میں اسپیشل پیکیج میں ایک فرد کو 5.33 مربع میٹر کی جگہ دی جائے گی۔ اس میں وہ جگہ شامل نہیں ہوگی جو گذشتہ برسوں کے دوران حاجیوں کی خدمات کے لیے مختص کی جاتی رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *