وفاقی وزیرعلی زیدی کی سندھ حکومت سے متعلق پیش گوئی؟؟ بڑے سرپرائز کا دعویٰ

PTI ALI ZAIDI ASIF ZARDARI PPP e1624429158209

وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ حکومت کے مستقبل کا بتا دیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں‌ زرداری صاحب دو ہزار تئیس میں سندھ حکومت گنوا بیٹھیں گے۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ یہ پیپلزپارٹی کے لیے بڑا سرپرائز ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے بھی پیش گوئی کردی. وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں‌ دو ہزار تئیس میں‌پیپلزپارٹی کے پاس سندھ حکومت نہیں‌رہے گی. ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو 2023 کے الیکشن میں‌بڑا سرپرائز ملے گا. انہوں‌نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں‌ پیپلزپارٹی سندھ میں‌ الیکشن نہیں‌جیت سکے گی. جس کی بنیاد پر یہ ان کی سندھ میں‌آخری حکومت ثابت ہوگی.

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے مندوخیل کو تھپڑ کیوں مارا؟؟

وفاقی وزیر علی زیدی اس متعلق خاصے پُرجوش نظر آئے. انہوں نے پورے یقین کے ساتھ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف دو ہزار تئیس کا الیکشن جیتے گی.

ای کامرس کے میدان سے اچھی خبر

وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں‌لیا. انہوں‌نے کراچی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار سندھ سرکار اور پیپلزپارٹی کے بڑوں‌کو ٹھہرایا. ان کا کہنا تھا کہ اٹھائیس ملکوں سے بڑا شہر کراچی ہے۔ نوے فیصد ریونیو سندھ کا کراچی سے آتا ہے۔ لوگوں‌کی بڑی تعداد کراچی میں‌معاش کے لیے آتی ہے. لیکن کراچی کو پیپلزپارٹی نے کم ترقیاتی بجٹ دیا ہے۔ کراچی کی خراب صورتحال کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *