کینیڈا میں مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی،20 سالہ ٹرک ڈرائیور دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے 5 افراد کو کچل ڈالا۔ افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
کینڈین پولیس کے مطابق کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں ہونے والا واقعہ مذہبی منافرت پر مبنی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارسوار نے جان بوجھ کر مسلمان خاندان کو نشانہ بنایا۔ ملزم کا یہ اقدام نفرت پر مبنی ہے۔ کینیڈین پولیس نے 20سالہ کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ انٹاریو کے میئر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور اسلاموفوبیا پر مبنی واقعہ ناقابل قبول ہے۔
مذہبی منافرت کے واقعہ کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
I’m horrified by the news from London, Ontario. To the loved ones of those who were terrorized by yesterday’s act of hatred, we are here for you. We are also here for the child who remains in hospital – our hearts go out to you, and you will be in our thoughts as you recover.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 7, 2021
کینڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کہتے ہیں مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری کمیونٹی میں اسلامو فوبیا کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ وزیراعظم ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اس نفرت کو ہر صورت روکنا ہوگا۔
I spoke on the phone this evening with @LdnOntMayor and @NTahir2015 about the hateful and heinous attack that took place in London, Ontario yesterday. I let them know we’ll continue to use every tool we have to combat Islamophobia – and we’ll be here for those who are grieving.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 8, 2021
ٹوئٹر پیغام میں انہوں ںے کہا کہ اسپتال میں زیر علاج زخمی بچے کی ہر ممکن مد د کریں گے۔