ڈہرکی کے قریب سرسید اور ملت ایکسپریس ٹرین کے درمیان خوفناک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی

DHERKI TRAIN ACCIDENT3

ڈہرکی کے قریب سرسید اور ملت ایکسپریس ٹرین کے درمیان خوفناک حادثہ ہوا. ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ‌وہاب کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد چالیس ہو گئی ہے. حادثے میں سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی مسافر تباہ شدہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی. جس کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں. کچھ دیر بعد راولپنڈی سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس ان اُلٹی ہوئی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔ ٹرین حادثے میں تیرہ سے چودہ بوگیاں تباہ ہوئیں.
مزید پڑھیں: ٹرین کا حادثہ 71 افراد کی جانیں‌لے گیا،  بوگیوں‌میں‌آگ لگ گئی
ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کے مطابق چھ سے آٹھ بوگیاں ایک دوسرے میں پھنسی ہوئیں ہیں. ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں. ہیوی مشینری چار گھنٹے بعد بھی جائے حادثہ پر نہ پہنچ سکی. سکھر، گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کو حادثہ پیش آگیا ، بری طرح جھلس گئیں
ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے ، فوج ، رینجرز، مقامی پولیس اور انتظامیہ حادثے کی جگہ پر موجود ہیں۔ زخمیوں کو روہڑی،پنوعاقل اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا،کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *