پنجاب بھر میں‌ نئی پابندیاں ‌لگا دی گئیں، ہوٹل، پارکس، میٹرو، اورنج لائن بند کردی گئی

CM PUNJAB

پنجاب بھر میں نئی پابندیاں لگا دی گئیں۔ کورونا مثبت کیسز کی بارہ فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں موثر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں، پنجاب میں کورونا کے 12فیصد سے زائد کیسز والےاضلاع میں شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی.

وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کہتے ہیں‌ ہوٹلوں‌پر ان ڈور، آوَٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔ صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔

پنجاب میں تمام پارکس ، تفریحی مقامات اور سماجی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کہتے ہیں‌ٹرانسپورٹ ایس اوپیزکے مطابق چلتی رہے گی۔ میٹرواوراورنج لائن ٹرین بھی بند رہیں گی۔۔ ٹرانسپورٹ، کنسٹرکشن انڈسٹری معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

پنجاب میں‌دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ہفتہ وار دو دن کی تعطیل بھی برقرار رہے گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *