23مارچ یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، توپوں‌کی سلامی سے دن کا آغاز

23rd MARCH 2021 e1616469241468

آج تئیس مارچ یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے. اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ دن کا آغاز پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

تئیس مارچ یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ نماز فجر کے بعد پاکستانیوں نے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

لاہور اور پشاور میں21،21 توپوں کی سلامی کے ساتھ یوم پاکستان کا آغاز ہوا۔

آج کے دن مختلف شہروں میں تقریبات ہوں گی۔ تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

تمام تقاریب میں مہلک وبا کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

آج کے دن 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *