چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں سات ووٹ کس کے مسترد ہوئے؟؟ کیسے مسترد ہوئےِ؟؟ رپورٹ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹرز نے خود پیش ہو کر بیان دیا۔ کہ سارے انتخابی عمل میں ان کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔
انہوںںے کہا کہ انتخابی عملے کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق چیئرمین سینیٹکے لیے ووٹ ڈالا.
پی ڈی ایم بیانیہ مسترد، حکومت کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کامیاب
آئندہ کی حکمت عملی پر غور کے لیے پیپلزپارٹی نے زرداری ہاوَس اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا. تمام اراکین سینیٹ کو زرداری ہاوس اسلام آبد میںطلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زرداری ہاوَس اسلام آباد میں ارکان کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے. چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائیگا.
وزیراعظم عمران خان پر قومی اسمبلی کا ایک بار پھر اعتماد
سابق صدر آصف زرداری سے یوسف رضا گیلانی نے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے ایوان کی کارروائی اورکیمروں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سات ووٹمسترد کرنا بدنیتی پر مبنی ہے. آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہم جیت چکے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد سمیت آئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے۔