پاک فوج کو بہت پیشہ ورانہ اور نڈر پایا، بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاک فوج کے معترف

ABHI NANDAN NAYAUJALA 27FEB e1614420730845

ستائیس فروری کو دشمن نے ناپاک عزائم کے ساتھ پاکستان پر حملہ کرنے کی ٹھانی. لیکن پاک فضائیہ کے دلیر جوانوں‌ نے بھرپور جواب دیا. دو ہزار انیس 27 فروری کا دن دشمن کو کبھی بھول نہیں‌سکتا. بھارتی طیارے پاکستان کی حدود میں‌داخل ہوئے تو پاکستان کے جوانوں‌نے انہیں‌ مار گرایا.

اس حملے میں‌ بھارتی طیارے میں‌سوار پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان کی حدود میں‌ گرے. جنہیں‌لوگوں‌نے پہچان لیا تو ان پر حملہ کرنے کو دوڑے. لیکن پاکستانی فوج کے جوانوں‌نے انہیں‌لوگوں‌سے بچایا. ان کے بیان کی نئی ویڈیو آپریشن سوئفٹ‌ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر پاک فوج نے جاری کی ہے.

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نتیجے میں پاکستانی فضائیہ نے بھارتی طیارے گرائے۔ ان طیاروں کے ساتھ ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان کی زمین پر گرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اُوپر سے انہیں دونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا۔ مجھے چوٹیں آئیں۔ میں نے بھاگنے کی کوشش کی.

اسی وقت پاکستان آرمی کے2جوان آئے۔ انھوں نے مجھے پکڑا اور لوگوں سے مجھے بچایا۔ یونٹ میں مجھے فرسٹ ایڈ دیا گیا۔ ابھی نندن نے کہا کہ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا۔ مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *