آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو دو سال مکمل، 27 فروری پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کا یادگار دن

AIR FORCE OPERATION SWIFT RETORT NAYAUJALA

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو دو سال مکمل. ستائیس فروری، دو ہزار انیس پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کا یادگار دن ہے. جس دن پاک فضائیہ کے جوانوں نے دشمن کے پاکستان کی جانب بڑھتے ناپاک قدم روکے۔ جوانوں‌کی بہادری اور پھرتی نے دشمن کا سارا غرور خاک میں ملا دیا۔

پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں نے بھارتی ایئرفورس کا طیارہ مار گرایا۔ ستائیس فروری 2019 کا دن بھارت کے لیے شرمندگی کی مثال بن گیا. بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے 26 فروری کو پاکستان کی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالا کوٹ میں رات کے وقت بزدلانہ فضائی بمباری کی.

مزید پڑھیں: پلوامہ ڈرامے کے بعد بھارت نے
پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ، بھارت کی نیندیں‌ حرام

جس کے نتیجے میں پاکستان نے اپنے کچھ درختوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا. اگلی ہی صبح 27 فروری کو دن کی روشنی میں پاک فضائیہ نے بھارت کو یادگار سرپرائز دیا. پاک فضائیہ کے نوجوانوں جرات اور بہادری کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا. اسی دوران بھارتی ائیر فورس کے طیارے نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی.

یہ بھی پڑھیں: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں‌ پاکستان کے اقدامات کی تعریف

بھارتی ائیر فورس کے پائلٹ ابھینندن آنکھوں میں ہیرو بننے کا سپنا سجائے پاکستان کی حددو میں داخل ہوا. تو پاک فضائیہ بھارتی پائلٹ کے طیارے کو مار گرایا وہیں ابھینندن کے ہیرو بننے کے سپنے بھی چکنا چور ہوگئے.

بھارت نے فالس آپریشن کی کوشش کی تو منہ توڑ‌جواب دیں‌گے، وزیراعظم عمران خان

مہمان نوازی کی روایت قائم رکھتے ہوئے پاکستان میں قید بھارتی پائلٹ کی خاطر تواضع کی گئی. اسے خاص چائے بھی پیش کی گئی.

بھارتی فوج کوکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا،آرمی چیف

جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پورے ملک میں قوم پرستی کا جنونی ماحول بنانے کے مشن میں لگے تھے. وہیں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی قیدی پائلٹ کو با حفاظت دشمن ملک واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا.

مادروطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنایا جائے گا، سیاسی اور عسکری قیادت کا عزم

پاکستان نے پوری دنیا کو بتا دیا کہ کون نفرت کے کھیل کو بڑھا رہا ہے؟؟ اور کون صلاحیت رکھنے کے باوجود امن کا پیغام دے رہا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *