پی ایس ایل 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد نے کنگز کو شکست دے دی، ایلکس ہلز بہترین کھلاڑی قرار

UNITED VS KINGS

پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے ایک سو ستانوے رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ایلکس ہیلز نے اکیس گیندوں پر چھیالیس رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

افتخار احمد نے انچاس اور حسین طلعت نے بیالیس رنز بنائے۔ کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے،، مقررہ اوورز میں ایک سو چھیانوے رنز بنائے۔ شرجیل خان نے پی ایس ایل 6 کی پہلی سنچری اسکور کی۔ بابر اعظم باسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ 6 میں ملتان سلطانز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی نے میچ کے آخر میں رنز کا ڈھیر لگا دیا۔ نو گیندوں پر اکیس رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
حسین طلعت نے اسلام آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بیالیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ افتخار احمد اور حسین طلعت کی چورانوے رنز کی پارٹنرشپ نے کراچی کنگز کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

مزید پڑھیں: ملتان کے سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہرا دیا

بابر اعظم بھی پندرویں اوور میں مسلسل دو گیندوں پر دو بار کیچ ہوئے دونوں پر ایمپائر نے فل ٹاس گیند کو نو بال قرار دیا ۔ انیس اوور میں ایلکس ہیلز نے بابر کا کیچ ڈراپ کیا لیکن رن آؤٹ ہو گئے ۔

قسمت نے شرجیل خان کا ساتھ نبھائے رکھا۔ گیارویں اوور میں ایلکس ہیلز نے کیچ ڈراپ کیا۔ شرجیل کو چھکا بھی مل گیا اور چودویں اوور میں کیچ پکڑا گیا تو گیند نو بال قرار دے دی گئی۔

پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،شائقین پُرجوش

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ایک اوور میں چار چھکے لگے تو دوبارہ بالنگ کرانے نہ آئے۔ انہوں نے اننگز میں آٹھ بالروں کو استعمال کیا۔
محمد عامر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *