امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کا میو اسپتال کے لئے 17 الیکٹرک بیڈز کا عطیہ

pjimage

امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا نے مقامی فلاحی تنطیم سی ڈی آر ایس کے تعاون سے جدید الیکٹرک بیڈز عطیہ کیے ہیں۔ یہ الیکٹرک بیڈز میو اسپتال لاہور کو کورونا آئی سی یو کے لئے دیے گئے ہیں۔ آپنا نے تقریبا تیرہ لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سی ڈی آر ایس کے ذریعے سترہ الیکٹرک بیڈز فراہم کئے ہیں۔

الیکٹرک بیڈز کورونا آئی سی یو کے مریضوں کے لئے دیئے گئے

تقریب میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نبیل اعوان نے شرکت کی. سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) عثمان بھی تقریب میں‌موجود تھے. اس کے علاوہ سی ای او میو اسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم اور سی او او ڈاکٹر افتخار شریک ہوئے. ڈاکٹر سلمان کاظمی کے علاوہ سی ڈی آر ایس فائونڈر ٹوڈ شاہ اور ان کی ٹیم بھی تقریب کا حصہ بنی.

فلاحی تنظیم سی ڈی آر ایس نے 2ہزار سے زائد خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کیے

تقریب سے خطاب میں سیکرٹری نبیل اعوان نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی فزیشنز پر فخر ہے جو ملک سے دور رہ کر بھی ملک کے لئے فکر مند رہتے ہیں۔ آپنا کے ارکان ہمارے لئے فیملی ممبرز کی طرح ہیں۔ میو اسپتال کو جدید الیکٹرک بیڈز فراہم کرنے پر سی ڈی آر ایس اور آپنا کے شکر گزار ہیں۔

بھارتی مظالم کا شکارنہتے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کا دن

میو اسپتال کے ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ پرانے بیڈز کی جگہ نئے الیکٹرک بیڈز لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کے لیے اپنا اور سی ڈی آر ایس نے بہت تعاون کیا ہے۔ یہ بیڈز اس طرح ڈیزائن کئے گئے ہیں کہ مریض خود بھی ان کو اپنی سہولت کے مطابق ایڈجسٹ کر سکیں گے۔

سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شاہ نے بتایا کہ میو اسپتال کو الیکٹرک بیڈز فراہم کرنے میں اپنے کردار پر خوش ہیں۔ امریکا میں ڈاکٹروں کی تنظیم آپنا نے کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے دوران بھی نہ صرف پاکستان میں لوگوں کی بہت مدد کی۔ بلکہ امریکا میں بھی فلاحی سرگرمیاں سرانجام دی ہیں۔

تقریب میں شرکا نے سی ڈی آر ایس اور “آپنا” کو خراج تحسین پیش کیا

انھوں نے کہا کہ آپنا کے تعاون سے آئندہ بھی پاکستان میں صحت تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *