پنجاب اور خیبرپختون خوا میں‌ 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں‌ میں‌ ضمنی انتخاب

BY ELECTION 2021

ضمنی انتخاب کا معرکہ کون سر کرے گا؟؟ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی چار خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا میدان لگ گیا۔ پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی، اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن اور جے یوآئی ف کے امیدوارمدمقابل ہیں۔

پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے75 ڈسکہ میں کڑا مقابلہ ہے۔ ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کےعلی اسجد سمیت تحریک لبیک پاکستان کے خلیل سندھ میدان میں ہیں۔ حلقہ میں 4لاکھ 94 ہزار 3 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہ نشست 2اگست 2020 کو افتخارِ الحسن ظاھرے شاہ کی وفات کی وجہ سے خالی ھوئی تھی۔

ایک کے بعد دوسرا پھر تیسرا جھٹکا، بجلی کی قیمتوں‌میں‌نیپرا نے اضافہ کردیا

این اے 45 کرم میں ساتئیس امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فخر زمان اور جے یو آئی ایف کے ملک جمیل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 45 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار نو سو اکتیس ہے۔ یہ نشست جے یو آئی ف کے منیر اورکزئی کے انتقال کے بعد ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

نہایت تشویشناک— کالم ذوالفقاراحمد چیمہ

پی پی51 وزیر آباد تگڑے مقابلے میں مسلم لیگ ن نے مرحوم ایم پی اے کی اہلیہ طلعت منظور کو میدان میں اتارا ہے۔ تحریک انصاف کے چوہدری محمد یوسف مقابلہ کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار ناصر محمود کلیر اور تحریک لبیک پاکستان کے صوفی ناصر سیفی بھی میدان میں ہیں۔ پی پی 51 میں 2لاکھ 53 ہزار948 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

’’اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے‘‘ کالم حسن نثار

خیبرپختون خوا کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگی رہنما اختیار ولی اور پی ٹی آئی کےعمر کاکا خیل میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ یہ سیٹ میاں جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار میاں وجاہت اور تحریک لبیک کے امیدوار علامہ ثناء اللہ شامل ہیں۔ حلقہ میں ٹوٹل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ انتالیس نو سو چونتیس ہے۔ پولنگ اسٹیشنز میں پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *