وراٹ کوہلی نے اپنی 35ویں سالگرہ پر سینچری بنا کر تندولکر کا ریکارڈ برابر کر دیا. وراٹ کوہلی نے اتوار کو کولکتہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 121 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنا کر عظیم انڈین بیٹر سچن تندولکر کا 49 سینچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ اس سینچری کی ایک خاص بات اور بھی ہے کہ وراٹ کوہلی نے اپنی 35ویں سالگرہ کے دن 49ویں سینچری سکور کر کے لٹل ماسٹر سچن تندولکر کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ اگر دونوں بیٹرز کے درمیان موازنہ کیا جائے تو انڈین سپرسٹار بیٹر نے اپنے کیریئر کے 289 ویں ون ڈے میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ سچن تندولکر نے اپنی 49ویں سینچری اپنے کیریئر کے 462ویں میچ میں سکور کی تھی۔
اس تاریخی اننگز کے ساتھ وراٹ کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں 500 رنز بھی مکمل کر لیے ہیں جبکہ اُن کی اس میگا ایونٹ میں یہ دوسری سینچری ہے۔
وراٹ کوہلی نے جاری ورلڈ کپ میں پہلی سینچری بنگلہ دیش کے خلاف پونے میں بنائی تھی۔