پی سی بی کی تیاریاں، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی کا پرپوزل تیار

wasim khan pcb

پاکستان کرکٹ بورڈ 2023 سے 2031 کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے بولی دے گا. سی ای او وسیم خان کہتے ہیں اکتوبر میں آٹھ بڑے ایونٹ کی میزبانی کیلئے پرپوزل جمع کروائیں گے.

پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں. سی ای او پی سی بی وسیم خان کے مطابق اگلے فیوچر ٹور پروگرام میں میگا ایونٹس کے علاوہ تمام ٹیموں کیساتھ ہوم سیریز پلان کر رہے ہیں.
آئی سی سی کی بہترین ٹیسٹ باؤلر، بیٹسمین اور آل راونڈرز کی رینکنگ جاری
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی مرتبہ پاکستان کی ہوم سیریز پوری دنیا میں براڈ کاسٹ ہوگی. چودہ برس بعد ساوتھ افریقہ کا پاکستان میں کھیلنا ایک جذباتی لمحہ ہے.
جنوبی افریقہ کے خلاف شاہینوں‌ نے کمر کس لی، نیٹس پریکٹس سے قبل فزیکل ٹریننگ
وسیم خان نے بتایا کہ سپر لیگ فرنچائزز نے پیسے جمع کرا دئیے ہیں. ایونٹ بیس فروری سے دھوم دھام سے شروع ہوگا. ان کا کہنا تھا کہ تنقید ہونا فطری بات ہے. چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین اپنا اپنا کام کر رہے ہیں. وسیم خان کا کہنا تھا کہ سسٹم تبدیل کیا ہے نتائج آنے میں وقت لگے گا.
حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی نئی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *