وزیراعظم عمران خان کا وانا کا دورہ، وزیرستان کے نوجوانوں‌کے لیے خوشخبریاں

PM IMRAN KHAN WANA

وزیراعظم عمران خان وانا پہنچ گئے. نوجوانوں کے لیے اعلانات کیے۔ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے نئے پروگرامز دیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وزیرستان کی ہر طرح‌سے مدد کی جائے.

وانا میں‌اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیرستان میں 70فیصد لوگ وہ ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے ہیں. احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو پیسے دیئے جائیں گے. غریب عورتوں کو گھر چلانے کیلئے مویشی دیئے جائیں گے. ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس علاقے کو اوپر اٹھایا جائے. ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا نوجوان ہے، جو علاقے پیچھے رہے گئے ہیں ان میں اسکول اور کالج کھولیں گے.تعلیم اور روزگار سب سے بڑا چیلنج ہے.

امریکہ نے خطے میں‌ امن کے فروغ‌ کے لیے پاکستان کی کوششوں ‌کو سراہا

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ تباہی یہاں ہوئی. میں‌ سال پہلے وانا آیا تھا. سال پہلے وانا آیا تھا. انہوں‌ںے کہا کہ وہ یہاں‌ووٹ‌لینے یا وعدے کرنے نہیں‌آئے. جو علاقے اور جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ان کو اوپر لے کر آئیں گے.

نوجوانوں ‌کو اچھی خبریں ‌سناتے ہوئے بولے کہ کامیاب جوان پروگرام شروعات ہے. یہاں نوجوانوں کے اندر سب سے زیادہ بے روزگاری ہے. ہماری پوری کوشش ہوگی کہ وزیرستان کی ہر طرح سےمدد کی جائے. آئندہ سال یہاں کے نوجوانوں کو اور زیادہ قرضے دیئے جائیں گے.غریب طبقے کو اوپر لانے کیلئے پوری کوشش کریں گے.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات

وزیراعظم نے وزیرستان میں‌3 جی اور 4 جی سروس کھولنے کا اعلان بھی کیا. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جوبھی علاقے پیچھے رہ گئے ہیں وہاں پر اسکالر شپس دی جائیں. یہاں کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا.ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 7لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے. پاکستان کو اس وقت گھی اور آئل باہر سے منگوانا پڑتا ہے. دنیا میں وزیرستان زیتون کی کاشت کیلئے بہترین علاقہ ہے. جس سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

بن بلائے مہمان کو پاک فوج نے چائے کی دعوت دے دی

وزیراعظم نے عمائدین سے خطاب میں‌کہا کہ وزیرستان کے لوگوں نے انگریزوں کیخلاف زیادہ جنگ لڑی تھی.یہاں کے لوگ ہمیشہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں. اس ملک کے لیے یہاں کے لوگوں کا جو جذبہ ہے میں وہ جانتا ہوں. کئی لوگوں نے کوشش کی کہ قبائلی علاقے ضم نہ ہوں. وقت ثابت کرے گا کہ یہ فیصلہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کیلئے بہتر فیصلہ تھا. یہاں سے ٹانک جانا لوگوں کے لیے بہت مشکل ہے.

شہبازگل اور مریم نواز نے ٹوئٹر پر جنگ لڑی

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا دشمن پوری کوشش کررہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلے.بلوچستان اور وزیرستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے. انہوں‌نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بزرگوں کا کردار اہم ہوتا ہے. اے ڈی آر میں بزرگ ہی بیٹھیں گے اور وہی فیصلہ کیا کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *