خلا سے دنیا کا نظارہ منفرد بھی ہے اور دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیتا ہے. خلائی ادارے ناسا نے شہریوں کے لیے دو ہزار بیس میں عکسبند کی گئی تصاویر شائع کردیں. جس میں دیکھنے والوں کے لیے حیرت انگیز نظارے ہیں.
ان تصاویر میں تاریکی میں ڈوبا پیرس دیکھا جاسکتا ہے.
امریکا کی گریٹ لیک اور دنیا کے غیر آباد جزائر کی تصاویر بھی ناسا نے جاری کی ہیں. ناسا نے گزشتہ سال لی گئی دنیا کی بیس بہترین تصاویر شائع کی ہیں.
یہ بھی پڑھیں: سال دو ہزار اکیس میں سورج گرہن اور چاند گرہن کہاں اور کتنی بار ہوگا؟؟
ان تصاویر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے خلابازوں نے دو سو میل دور سے عکس بند کیا ہے.
مزید پڑھیں: برطانیہ نے ایسٹرا زینیکا نامی آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی
تصاویر میں زمین کی خوبصورت جگہیں اور ماحولیاتی تبدیلیاں بھی دکھائی دیتی ہیں.
جس میں صحارا پر پھیلے بادل اور جنوبی امریکا اور بحیرہ روم پر چھائے دھول کے بادل بھی شامل ہیں.