ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش، شہبازگل اور مریم نواز نے ٹوئٹر پر جنگ لڑی

My Post 44 e1609946539183

قومی سانحات پر بھی سیاستدان اپنے رنگ دکھانے سے باز نہیں آتے۔ ایسے سانحات پر یکجا ہونے کے بجائے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا، حکومتی اور اپوزیشن کی ٹوئٹر جنگ میں۔ جہاں مریم نواز اور شہباز گل نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوئی کسر چھوڑ نہ رکھی۔

ٹوئٹر پیغام میں مچھ واقعہ پر مریم نواز بولیں کہ اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں۔ پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے والد بھی بہت دکھی ہیں۔ وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ہزارہ والے ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں۔

مریم نواز نے کیا کہا؟؟

وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہزارہ آمد 

شہباز گل نے کیا جواب دیا؟

معاون خصوصی شہباز گل بھی پیچھے نہ رہے۔ فوری جوابی حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام دیا کہ نااہل لیگ ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی تاریخ “سانحہ ماڈل ٹاؤن” واقع کے زریعے رقم کرنے والوں سے سوال کرے۔ مریم نواز ایک قومی سانحے کو اپنی گھٹیا سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کہا آپکے والد اور بھائی تو خود اپنی والدہ کے جنازے پر نا پہنچے۔

مزید لکھا کہ وزیراعظم نے سانحہ کے متاثرین سے ناصرف اظہارِ تعزیت کی۔ بلکہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کر دی۔ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم پہلے بھی مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کےلیے کوئٹہ گئے۔ جلد دوبارہ کوئٹہ جاکر تمام خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *