پاکستان میں‌ 2021 کی پہلی بارش نے دستک دے دی

RAIN LAHORE

نئے سال کی پہلی بارش زمین پر اتر آئی. بادلوں‌ نے شہروں‌ پر دستک دی اور برسنا شروع کردیا. دو ہزار اکیس کی پہلی بوندوں نے پہلے سے ٹھنڈے موسم کو مزید سرد کردیا.ننکانہ اور مانانوالہ میں تیز بارش نے موسم مزید سرد بنا دیا۔

کورونا سے بچاو کی ویکسین پاکستانیوں‌ کو کب دستیاب ہوگی؟؟

لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بادل برس پڑے۔ کہیں‌ہلکی بارش اور کہیں‌تیز بارش نے موسم کا رنگ بدل ڈالا. قصور میں‌بھی رم جھم نے شہر کا موسم سہانا کردیا. شکرگڑھ، نارووال اور پسرور سمیت گردو نواح میں بارش سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا۔

سال دو ہزار اکیس میں‌ سورج گرہن اور چاند گرہن کہاں‌ اور کتنی بار ہوگا؟؟

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اتوار سے مزید بادل برسیں‌گے. اسلام آباد، راول پنڈی اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے. پیر اور منگل کو گلگت بلتستان میں‌ بارش متوقع ہے. پہاڑوں‌پربرف باری ہوگی. خیبرپختون خوا کے علاقوں‌ اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *