طلبا کی موج مستیاں ایک بار پھر ختم ہونے کو ہیں۔ کورونا کے باعث بند ہونے والے تعلیمی اداروں کو کب کھولا جائے گا؟ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ملک بھر کے تعلیمی ادارے مرحلہ وار تین حصوں میں کھولنے کی تجویز سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کب بند کیے گئے؟؟
ایک خبر کے مطابق تعلیمی ادارے مرحلہ وار 25 جنوری سے کھولنے کی تجویز پرفیصلہ پیر کو ہوگا۔ اس بار پہلے مرحلے میں ملک بھر کے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: طلبا کے لیے تعلیمی اداروںمیںکیا کیا چیزیںضروری ہیں؟؟
اس حوالے سے تجویز پرفیصلہ پیر 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک ہونگے۔