حکومت مخالف تحریک میں متحدہ اپوزیشن کا آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اجلاس نے ساڑھے پانچ گھنٹے تک مشاورت کی۔
لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سمیت رہنماؤں کی بڑی تعداد جاتی امرا پہنچی۔ اجلاس میں نواز شریف، آصف زرداری اور بلال بھٹو نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کا سینیٹ الیکشن میں جانے کا فیصلہ
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس میں تمام مسائل زیر بحث آئے۔ پی ڈی ایم کے مابین اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ مظبوط اور اس حکومت کے خلاف پر عزم نظر آئے گی۔ پارٹیوں کے مطابق تمام استعفے پارٹیوں تک پہنچ چکے ہیں۔
مولانا شیرانی نے جمیعت علمائے اسلام ف سے علیحدگی ظاہر کردی
حکومت کو مستعفی ہونے کے لئے ایک مہینے کی مدت دے رہی ہے۔ 31 جنوری کو یہ طے کیا جائے گا کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرنا ہے۔ یا راولپنڈی کی طرف کرنا ہے۔