گڈ بائے 2020 ، سال دو ہزار بیس کا سورج غروب، 2021 کو خوش آمدید

SUNSET ISB

ملک بھر میں سال ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا سورج غروب ہوگیا۔ سب سے پہلے اسکردو میں سال کا آخری سورج غروب ہوا۔ کراچی ، لاہور ، اسلام آباد میں سال کا آخری سورج تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ رخصت ہوگیا۔

سال دو ہزار بیس کو الوداع۔ پاکستان میں ٹونٹی ٹونٹی کا سورج غروب ہوگیا۔ ملک بھر میں شہریوں نے سال کے آخری سورج کو الوداع کہا۔


کراچی میں دو ہزار بیس کا سورج کچھ تلخ اور کچھ میٹھی یادوں کے ساتھ غروب ہوا۔ سی ویو ، کڈنی ہل پارک اور سینٹرل پوائنٹ کراچی پر آخری سورج کے حسین مناظر یادگار بن گئے۔ حیدرآباد، سکھر اور نواب شاہ میں بھی دو ہزار بیس کے سورج کو خداحافظ کہا گیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی سال کا آخری سورج شہریوں سے رخصت ہوگیا۔ راول جھیل اور دامن کوہ کے مقامات پر دل کو چھو دینے والے مناظر دو ہزار بیس کی یادیں چھوڑ گئے۔

لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی دو ہزار بیس کی حسین یادوں کے ساتھ آخری سورج غروب ہوگیا۔

اسکردو اور گلگت کے بعد مظفر آباد میں بھی آخری سورج غروب ہونے کے دلفریب مناظر دیکھنے کو ملے۔

فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی سال نو کی نئی امید کے ساتھ سورج نے شہریوں کو خداحافظ بول دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *