مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹا دیا گیا

MUFTI MUNEEB CHAIRMAN

وفاقی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کردی. منیب الرحمان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا. ان کی جگہ مولانا عبدالخبیر آزاد 19 رکنی کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا. جس کے مطابق 19 رکنی کمیٹی کے نئے چیئرمین بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد ہوں گے. مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے ایسٹرا زینیکا نامی آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شامل ہوں‌گے. وزارت مذہبی امور اور سُپارکو کے نمائندے بھی انیس رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں‌گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *