نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ہرا دیا۔ ایک سو ایک رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم نے برتری حاصل کر لی۔ ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم دو سو اکہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز میں فواد عالم نے ایک سو دو رنز بنائے۔ تاہم ان کی عمدہ بیٹنگ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم فالو آن سے بچنے میںکامیاب، ٹیم 239 رنز بنا سکی
کپتان محمد رضوان نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ بیٹنگ کی۔ وہ ساٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پہلی اننگز میں انہوں نے اکہتر رنز بنائے تھے۔
تیسرے ٹی ٹونٹی میںکیویز کو شاہینوںنے 4 وکٹوںسے شکست دے دی
اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں چار سو اکتیس رنز بنائے تھے۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو انتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک سو اسی رنز بنا کر پاکستان کو تین سو تہتر رنز کا ہدف دیا تھا۔