ایم کیو ایم پاکستان نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا عندیہ دیا تو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی بیان دے ڈالا۔ ایم کیو ایم کے تحفظات پر شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے وہ ناراض نہیں ہوگی۔ جب کراچی جائیں گے تو حکومت کے علاوہ ایم کیو ایم کے مرکز بھی جاؤں گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے ابھی پی ڈی ایم کے استقبال کے لئے کوئی ہدایت نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی تجزیہ کہتا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا وفاق اتحاد سے الگ ہونے کا عندیہ
شیخرشید بولے کہ پیپلزپارٹی اچھا کھیل رہی ہے، وہ ضمنی الیکشن کی تیاری کر رہی ہے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کیا دبنگ اعلان
وزیرداخلہ نے کہا کہ فساد کی اصل جڑ مولانا فضل الرحمان ہے۔ وہ ملک، سیاست اور اپنے اوپر رحم کریں۔ دہشتگردوں کے نشانے پر جو 20 سیاستدان ہیں ان میں مولانا فضل الرحمان سب سے اوپر ہیں۔
سینیٹالیکشن اوپن بیلٹسے کرانے کے لیے سپریم کورٹمیںریفرنس دائر
بے نظیر کی جان کو خطرے سے آگاہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کیا گیا، ایسا نہ ہو مستقبل میں مجھ پر مقدمہ درج کر دیا جائے۔