پاک چین فضائی مشقیں شاہین 9 اختتام پذیر ہوگئیں. مشقیں مشترکہ سیکیورٹی چیلنجزسے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کے ساتھ ختم ہوئی ہیں. مشترکہ مشقوںمیںجدید جنگی طیاروں اور دیگرسامان حرب شامل تھا۔
اختتامی تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان اور چینی سفیر نونگ وونگ نے شرکت کی۔
ایئرچیف کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی سیکیورٹی حالات اور ایئروار فئیر کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان اور چین کی عسکری شراکت داری میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مشترکہ تربیتی منصوبے جنگی تیاریوں کیلئے ضروری ہیں، آرمی چیف
بھارتی افواج نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کردی
چینی سفیر کہتے ہیں خطے میں امن و استحکام کوبرقرار رکھنے کیلئے تعاون ضروری ہے. دونوں ممالک اوران کی مسلح افواج کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بھارتی فوج کوکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا،آرمی چیف
چینی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ فضائی افواج نے عسکری میدان میں متعدد کامیابیاں اور مشترک مقاصد حاصل کئے۔