بھارتی کسانوں نے مودی سرکاری کی جانب سے مذاکرات کی اپیل کو نئی چالاکی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت زرعی قوانین سے متعلق کسانوں کو بات چیت کے نئے شکنجے میں جکڑنا چاہتی ہے۔
بھارتی فوج کوکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا،آرمی چیف
بھارت میں کسان متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف تقریبا ایک ماہ سے احتجاج پر ہیں۔ جس کے باعث، احتجاجی مظاہرین نے مذاکرات کی حکومتی اپیل کو مسترد کردیا۔
بھارت نے فالس آپریشن کی کوشش کی تو منہ توڑجواب دیںگے، وزیراعظم عمران خان
کسانوںکا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین کی واپسی تک حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت بات چیت کی شروعات کرکے کسانوں کو دباو میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
بھارتی افواج نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کردی
کسان رہنما سکبھیر سنگھ بادل نے کہا، ہم نے ہمیشہ کسانوں اور دلتوں کے حقوق کی لڑائی لڑی ہے۔ ہم کسان آندولن میں مدد بھی کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اس بات کا درد ہے کہ مرکزی حکومت کو کسانوں کے درد سے کوئی فرق نہیں۔