بھارت نے فالس آپریشن کی کوشش کی تو منہ توڑ‌جواب دیں‌گے، وزیراعظم عمران خان

PM IMRAN PM MOODI

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی غلطی کا سوچے بھی نا۔ وزیراعظم عمران خان نے انتہا پسند بھارتی وزیراعظم کو وارننگ دے دی۔ عالمی برادری کو بھی خبردار کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ایل او سی پر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کو عالمی اور اقوام متحدہ کے قوانین کی کوئی پرواہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی افواج کی اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔ عالمی برادری پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کرنے کی کوشش کی تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔
مشترکہ تربیتی منصوبے جنگی تیاریوں کیلئے ضروری ہیں، آرمی چیف
وزیراعظم نے کہا صرف 2020 میں بھارت نے تین ہزار سے زائد مرتبہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی افواج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ اس سے رواں سال 276 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

آرمی چیف کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *