سردی کی شدت بڑھتے ہی سوئی ناردرن کے سسٹم پر بوجھ بڑھ گیا

SNGPL PRESSURE GAS LOW

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے لگنے سے سوئی گیس کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کے مطابق سردی کی لہر بڑھنے سے سوئی ناردرن سسٹم میں لوڈ 9 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کو کراچی، کوئٹہ میں کم پریشر کا سامنا ہے۔ لوڈمینجمنٹ پلان کےمطابق سی این جی،پاور کیپٹو یونٹ کی گیس بند ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا کتنا سستا ہوا؟؟

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 کیلئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام ہے۔ اضافی ایل این جی کا بھی بندوبست ہوگیا۔
اسلام آباد کی غیر ضروری چیک پوسٹیں‌ ختم کردی گئیں
ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 کیلئے 30 فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *