راج کماری کنیزوں کےجھرمٹ میں حکومت کودھمکیاں دےرہی ہے، فردوس کی مریم پر تنقید

FIRDOUS ASHIQ AWAN e1607355939383

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتی ہیں اپوزیشن لاہورمیں سیاسی آلودگی پھیلانےمیں مصروف عمل ہے۔ عدالت اوراین سی اوسی نےاجتماعات پرپابندی عائدکر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کالاہورکاجلسہ ملتان جلسےکی طرح ناکام ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راج کماری کنیزوں کےجھرمٹ میں حکومت کودھمکیاں دےرہی ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستےنہیں۔ آرہوگا نہ پار ہوگا۔ تیرہ دسمبرکوقانون کا وارہوگا۔ لندن میں بیٹھافرارشخص اوراسمبلی سےباہربیٹھےمولانافضل الرحمان دونوں پریشان ہیں۔

بندہ تابع دارہےقانون اورپاکستانی آئین کا،فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کورونا سے متعلق وزارت صحت نےاپیکس کمیٹی کوتفصیل سےآگاہ کیا۔ ہرآنےوالےدن میں کوروناسےہلاکتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ مارکیٹس ،دفاتر،شادی ہال،ریسٹورنٹس میں ایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنایاجائےگا۔ وزیراعظم کبھی بھی سخت لاک ڈاوَ ن نہیں چاہیں گے، لیکن لوگوں کی زندگی اہم ہے۔

جیالوں کو تکلیف ہوئی تو احتجاج کروں گا،بلاول
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم بی بی کو سمجھ آگئی ہوگی، کہ عوام ملک دشمن بیانیےکےساتھ نہیں۔ پی ڈی ایم کووزیراعظم کےاستعفےسےاپنےاستعفےتک کاسفرمبارک ہو۔

جہاں کیسز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں،وہاں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاوَن لگائیں گے،فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ استعفےدینےکاشوق ضرورپوراکریں لیکن حکومت کہیں جانےوالی نہیں۔ مولانااس لیےبےچین ہیں کہ پہلی بارسرکاری حلوےکےبغیرباہربیٹھےہیں۔ عمران خان پاکستان کےآئین کاوفاداررہےگا۔

حکومتی رٹ کوہم نےہرحال میں قائم رکھناہے،فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نیب سےقوم کی اپیل ہے، مریم نوازکےکیس کوقانون کے تحت دیکھے۔عوام جانناچاہتےہیں کہ ان کی رسی کواتنی ڈھیل کیوں دی۔ تابع دارہونےکاحلف نوازشریف نےتین باراٹھایا۔نوازشریف نےحلف کی پاسداری نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *