آرمی چیف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، دفاعی مصنوعات کا جائزہ لیا

ARMY CHIEF

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ جہاں آرمی چیف کو مختلف پیداواری یونٹ کی کاردگی پربریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ مسلح افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکام کررہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کومستقبل کے منصوبوں اورجدت لانےکےاقدامات سے آگاہ کیاگیا۔ آرمی چیف کو مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات پربھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کی پیش رفت اورقومی خزانےکی بچت کےاقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ مسلح افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا کام کررہی ہے۔ ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اورجدت پسندی سے مستقبل
کےچیلنجزسے نمٹا جاسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ڈسپلےلاؤنچ کا بھی دورہ کیا۔ جہاں آرمی چیف نے نئی تیارکردہ دفاعی مصنوعات کاجائزہ لیا ۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں:پاک فوج میں تقرروتبادلے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *