ایرانی ایٹمی پروگرام کے بانی محسن فخری زادے قاتلانہ حملے میں‌ جاں‌بحق ہوگئے

irani scientist3

ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی محسن فخری زادے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
محسن فخری زادے کو تہران کے مشرقی علاقے میں مشین گن سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد محسن فخری زادے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

حادثے کی جگہ

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے عالمی برادری کو اس ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرنے کا کہا ہے.

ایرانی سائنس دان کو قتل کرنے کےلیے شرپسندوں نے پہلے ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ کیا. فخری زادے کی گاڑی رکے اور موقع پاتے ہی نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کرکے جاں‌بحق کردیا.

ایرانی سائنسدان کی گاڑی

محسن فخری زادے ایران کی امام حسین یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر تھے. جو ایرانی وزارت دفاع کے اہم سائنسدان تھے۔
یہ بھی پڑھیں:یمن کی سرحد کے قریب تیل کا ٹینکر تباہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *