وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسی چیز نہیں کرنی چاہیے، جہاں لوگ اکھٹے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے تمام جلسے منسوخ کردیے۔
وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کوروناکیسزمیں اضافےسےاسپتالوں پرپریشربڑھ رہاہے۔احتیاط نہ کی تواسپتالوں پرپریشرکےعلاوہ معاشی حالات بھی بگڑسکتےہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل سےمعاشی حالات بہترہوئےہیں،ہمیں احتیاط کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحدملک تھاجس نےرمضان میں بھی مساجدکوبندنہیں کیا۔ایک بارپھرعلماسےاپیل کرتاہوں کہ اس وقت احتیاط کی اشدضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت نہیںچھوڑا جائے گا، وزیراعظم پُرعزم
وزیراعظم نے کہا کہ سب کو ماسک پہننا چاہیے۔ایس او پیز پر عمل کریں۔ جس طرح پہلے احتیاط کی تھی، ابھی بھی کرنا ہوگی۔ فیکٹریز بند نہیں کرسکتے۔کوروناسےبچاتےہوئےلوگوں کوبھوک سےنہیں مارسکتے۔انہوں نے کہا کہ کاروبارایس اوپیزکےتحت ہوناچاہیے۔
مزید پڑھیں
حکومت نے 26 نومبر سے ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا