گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے انتخابات میں چوبیس حلقوں کے نتائج جاری کردیے۔ چھ خواتین کی مخصوص نشستیں اور تین ٹیکنوکریٹس سیٹس کا اعلان بھی کردیا گیا۔
گلگت بلتستان الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی ائی بیس اراکین کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
پیپلزپارٹی نے پانچ سیٹوں کے ساتھ دوسری بڑی پارٹی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے.
ایم ڈبلیو ایم اور مسلم لیگ 3،3 نشستوں کے ساتھ اسمبلی میں برابر ہیں۔
گلگت بلتستان الیکشن میں جیتنے والے 5 آزاد امیدوار کپتان کے کھلاڑی بن گئے
ںوٹی فیکیشن کے مطابق جے یو آئی ایک اور ایک آزاد امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبر بن گئے۔ خواتین کی چھ مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی تین نشستوں میں تحریک انصاف کے حصے میں چار سیٹیں آئیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک ایک نشست حاصل کی۔