ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگئی. سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو 4 ارب ڈالر کے قرض میں توسیع دینے پر آمادگی کی خبروں کے بعد ملک بھر ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر مزید 35 پیسے سستا ہو گیا۔
پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے زر مبادلہ ذخائر میں استحکام رکھنے کے لیے لیے گئے قرض میں تاخیر کے بعد ملکی روپیہ پر مثبت اثرات پڑنے لگے، پاکستان کو نومبر 2020ء سے فروری 2021ء تک برادر ملکوں کے 2.2 ارب ڈالرز پیسے واپس کرنے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 159 روپے 46 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/t0qK7Qx5XG pic.twitter.com/j1MFAUZWTr
— SBP (@StateBank_Pak) November 5, 2020
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ چند ہفتوں کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی گئی کیونکہ پاکستان کو غیر ملکی قرض اُتارنے میں وقت مل گیا ہے ، ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایکسپورٹ سے متعلق بھی مثبت خبروں کے باعث روپیہ روز بروز تگڑا ہوتا جا رہا ہے۔