ڈورتھی عروف ’ڈوٹی‘ ایک 77 سالہ امریکی خاتون ہیں جنہوں نے چند روز قبل باضابطہ طور پر خود سے ہی شادی کرلی ہے۔
بھارتی فٹبال شائق جوڑے کی میسی اور امباپے کی شرٹس پہن کر شادی
شادی کے بعد انہوں نے کہا کہ زندگی اب مجھ سے ہی متعلق ہے اور آج کا دن میرے لیے خاص ترین دن بھی ہے۔ شادی کی تقریب ان کے ایک دوست کے گھر پر ہوئی۔ ڈورتھی ’ڈوٹی‘ فائڈیلی نے بتایا کہ وہ ایک جانب بہت مضطرب تھیں تو انہیں خوشی بھی تھی کہ آج ایک یادگار دن ہے۔
خاتون کا 107 روز تک روزانہ 42.16 کلو میٹر دوڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم
ان کی شادی اوہایو کے ایک کمیونٹی ہال میں ہوئی جہاں ان کے دوس اور اہلِ خانہ کے افراد بھی تھے۔ اگرچہ خاتون نے 1965 میں شادی کی تھی لیکن 9 برس بعد طلاق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کا نہیں سوچا لیکن اب خود سے بیاہ رچایا ہے۔
کسان کا عظیم فٹبالر کو خراج تحسین، کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کا خاکہ بنا دیا
تاہم ڈورتھی کی بیٹی نے ان کے لیے لباس خریدا، پھول پسند کئے اور کھانے تیار کئے تھے۔ اس موقع پر دومنزلہ سفید کیک بھی تیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل انہیں خیال آیا کہ 40 سال سے زائد وہ شادی کے بغیر ہیں تو کیوں نہ کوئی خاص قدم اٹھایا جائے۔
انہوں ںے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں اور نواسے نواسیوں کی دیکھ بھال کے بعد اب خود سے وابستہ ہونا چاہتی ہیں۔