سپریم کورٹ‌کے حکم پر پنجاب میں آج الیکشن کی تاریخ، لیکن عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا

BY ELECTION 2021

پنجاب میں سپریم کورٹ کے حکم پر آج الیکشن کی تاریخ۔ لیکن صوبے بھرمیں انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کیے۔ نہ ہی پولنگ ڈے پر سیکیورٹی کے حوالے سے یقینی دہانی کرائی۔

سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ تک کا مرحلہ مکمل کرلیا لیکن فنڈز نہ ہونے کے باعث بیلٹ پیپرز نہ چھاپے۔

الیکشن کمیشن نے عدالت عظمی میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق نظرثانی اپیل دائر کر رکھی ہے، جس پر سماعت کل ہو گی

الیکشن وقت پر ہوں گے، اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا اسے ماننا کیسا: مریم نواز

سپریم کورٹ نے اپنی گزشتہ سماعت میں کہا تھا ، سیاسی جماعتوں کے درمیان ملک بھر میں ایک دن الیکشن سے متعلق مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو ہمارا پنجاب میں چودہ مئی کو الیکشن کا فیصلہ موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *