کورونا کے مریضوں کو بیماری کے دو ہفتوں بعد دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔ منظوری کے بعد مریض دوبارہ ٹیسٹ کروائے بغیر گھر جا سکیں گے۔
سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کہتے ہیں یہ تجاویز آرہی ہیں کہ چودہ روز بعد دوسرا ٹیسٹ نہ کریں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے آنے والی تازہ تجاویز میں بھی یہی کہا گیا ہے۔
چودہ روز بعد کروائے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد مریض کو گھر جانے کی اجازت تھی۔ ڈاکٹر اسد اسلم کہتے ہیں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ اس پر حتمی فیصلہ کرے گا تو اس مطابق اس پر عمل کریں گے۔