بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا

DG ISPR MAJOR GENERAL ASIF GHAFOOR e1571758667570

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے جاری بیان میں کہا کہ غیرملکی سفارتکار اور میڈیا گروپ لائن آف کنٹرول کے دورے پر روانہ ہوگئے لیکن بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار، سفارتکار ایل او سی جانے کے لیے نہیں پہنچا، بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پرکھڑا نہیں رہ سکا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں سفارتکاروں کے ساتھ ایل اوسی جانے کی اخلاقی جرات نہیں، غیر ملکی سفارتکاراورمیڈیا ارکان کا گروپ ایل اوسی پر سچ سامنے لائیں گے۔

غیر ملکی سفارتکاروں اورمیڈیا کے ایل او سی کے دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرنے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے دو ہزار 608 مرتبہ سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آربھارتی سیزفائرکی خلاف ورزیوں کے باعث 44 شہری شہید اور230 زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے 2018 میں 3038 مرتبہ سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی اشتعال انگیز کاروائیوں سے 58 معصوم شہری شہید جبکہ 319 زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *