نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔
امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔
واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکن بھی شریک ہوئے۔ جاپان، بھارت، آسٹریلیا کے وزرا خارجہ بھی حلف برداری میں شریک، چین کے نائب صدر نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔
نیویارک کی عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دےدیا
گوگل کےسی ای او سُندرپچائی، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور ٹک ٹاک کے سی ای او شو چیو بھی تقریب میں شامل تھے۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملہ، فائرنگ سے زخمی ہوگئے