چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی

ricky ponting aus

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔

رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیشگوئی کی ہے لیکن ساتھ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا

رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت کو آنا ہوگا، محسن نقوی

رکی پونٹنگ نے کہا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان ہے، ان کی ون ڈے کرکٹ کچھ عرصے سے شاندار ہے۔

کیا انڈیا سے آنے والی انجو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بارے میں زیادہ پیش گوئی نہیں کی جاسکتی لیکن لگتا ہے پاکستان نے کچھ چیزوں کو بہت بہتر کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *